اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی قبائلی فورس نے سعودی عرب میں اس ملک کے فوجی اڈوں پر حملہ کر کے متعدد فوجی اڈوں پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ یمن کے قبائلی عوام نے اس کارروائی میں نجران کے الحلقہ فوجی اڈے اور التبح اور تین دیگر اڈوں پر جو جازان فوجی اڈوں کے نام سے معروف ہیں، حملہ کر دیا اور متعدد سعودی فوجیوں کو قیدی بنا لیا۔ یمن کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی قبائل نے اسی طرح اس کارروائی میں سعودی فوجیوں کو اس علاقے سے پیچھے دھکیل دیا اور ان کے ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کو اپنے قبضے میں لے لیا اور پھر کسی جانی نقصان کے بغیر اپنے ٹھکانوں کی جانب لوٹ آئے۔
.......
/169